دلچسپ و عجیب
24 اگست ، 2012

برطانوی کا کارنامہ ،رنگوں سے بھرے غبارے خلا ء میں پہنچادیئے

برطانوی کا کارنامہ ،رنگوں سے بھرے غبارے خلا ء میں پہنچادیئے

لندن…این جی ٹی… بر طانیہ میں ایک با کمال نو جوان نے ثابت کر دیا ہے کہ کارنامے سر انجام دینے کیلئے عمر کی کو ئی قید نہیں۔ بس ذہانت اور ہمت کا ہو نا ضروری ہے۔ اس نو جوان نے رنگوں سے بھرے غباروں کو ایک کینوس کے ساتھ منسلک کر کے انہیں فضامیں چھو ڑ دیا جس میں سے ٹپکتے رنگ کے قطروں نے ایک سادہ لیکن دیدہ زیب آرٹ تیارکر دیا ۔ اس پینٹنگ کے ہرے،نیلے ،پیلے اور بھورے رنگ زمین ،سمندر،سورج اور ریگستان کی نمائندگی کررہے تھے جو چند سیکنڈز میں نا صرف ایک لاکھ فٹ کے فاصلے تک پہنچ کر مکمل ہو گئی بلکہ خلاء کا یہ طویل فاصلہ بھی کا میابی سے طے کیا۔

مزید خبریں :