24 اگست ، 2012
کراچی… ’جب کو ئی شے آپ کی پہنچ سے دور ہو تو قطعاًہمت نہ ہاریں بلکہ اسے پانے کی جدو جہدمیں لگ جائیں‘۔ یہ جملہ تو آپ نے بہت بار سنا ہو گاجس پر اس بی مانو نے ٹھیک طرح سے عمل کیا۔ اس بلی کوگیس کے غبارے بے حد پسند ہیں جو کھیلتے ہوئے اُس کی گرفت سے نکلے اورکچن کی چھت سے جا لگے ۔ بلی نے اپنے غباروں کو چھت سے لگا دیکھاتو پہنچ میں نہ ہونے کی وجہ سے ہمت نہ ہاری اور انہیں پانے کی تدابیر کرنے لگی۔بی مانو پہلے تو ٹیبل پرچڑھ کر غباروں کے ساتھ بندھی ڈوری کو پکڑنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ہر بار ناکام ہو کر نیچے گِر جاتی۔ بار بار گرنے کے باوجود باہمت بلی نے ہار نہ مانی اور آخر کار ٹیبل سے الماری پر چھلانگ لگائی اور ٹارزن کی طرح اُچھلتے ہوئے غباروں کی ڈوری تھامی اوردوبارہ انہیں اپنی گرفت سے نکلنے نہیں دیا۔