دلچسپ و عجیب
24 اگست ، 2012

ویکیوم کلینر کی آواز پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے ننھے میاں

ویکیوم کلینر کی آواز پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے ننھے میاں

لندن…این جی ٹی…ہر پریشانی سے آزاد ننھے بچے جب قہقہے لگانا شروع کرتے ہیں تو کوئی بھی ان سے محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔اب اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو ویکیوم کلینر کی آوزیں سن کر ہنستے ہنستے بے حال ہوئے جارہے ہیں۔جہاں عام طور پر بچے ویکیوم کلینر کی آواز سے ڈرتے ہیں اس ننھے میاں کو ویکیوم کلینرکے خدوخال سے لے کر اس کی شور مچاتی آو از بھی بے حد پسندہے ۔ جیسے ہی ان کی ممی فرش صاف کرتے کرتے ویکیوم کلینرکا رُخ انکی طرف کرتے ہوئے اسے بچے کے موزوں اور ٹی شرٹ پر چلانا شروع کرتیں ہیں تویہ بے اختیارر ہنسنے ہنسنے لوٹ پوٹ ہو جاتا ہے ۔

مزید خبریں :