صحت و سائنس
24 اگست ، 2012

پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1025تک پہنچ گئی

پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1025تک پہنچ گئی

لاہور … پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1025تک پہنچ گئی، جیو نیوز کو موصول ہونیوالی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں اس وقت مشتبہ ڈینگی کیسز کی تعداد 805 ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں ڈینگی کے مشتبہ کیسوں کی تعداد 220 ہے، جن میں سے 10 میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 6،شیخوپورہ ،مظفرگڑھ،بہاولپور میں ایک ایک مریض ہے۔ جنرل اسپتال لاہور میں ڈینگی کے 2 اور میو اسپتال میں ایک مریض زیرعلاج ہیں۔ ڈینگی کے ممکنہ 78 کیسوں میں لاہور میں 57، قصور میں 5اورپاکپتن میں 3 شامل ہیں۔ اوکاڑہ میں ڈینگی کے 2مشتبہ کیسزجبکہ بہاولپور، ننکانہ صاحب، نارووال، وہاڑی، بھکر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں ایک ایک ہے۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاوٴن میں 75، عزیز بھٹی ٹاوٴن 21، کینٹ 28، داتا گنج بخش 222، گلبرگ 50، نشتر ٹاوٴن 93، راوی ٹاوٴن 121، سمن آباد اور شالیمار ٹاوٴن 89، جبکہ واہگہ ٹاوٴن میں 17 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں :