24 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں 6 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اس سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 153 ہوگئی ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے جاری کردہ رپور ٹ کے مطابق آج کراچی شہر میں 6 مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد جنوری سے اب تک 153 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص کے بعد علاج کیا گیا ہے تاہم مریضوں کو سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ 153 مریضوں میں سے صرف ایک کا تعلق حیدر آباد سے ہے جبکہ باقی 152 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔