شہر شہر
Time 04 فروری ، 2020

فلپائن کی شہزادی کی مزارِ قائد پر حاضری

شہزادی نے بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے تاثرات بھی درج کیے— فوٹو: فائل

کراچی: فلپائن میں قائم مہارلیکا دارالسلام کے شاہی تخت کی ولی عہد شہزادی ماریہ آمور توریس نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

شہزادی ماریہ منگل کو کراچی آمد کے بعد پاکستان کے بانی قائدِاعظم محمد علی جناح کی قبر پر گئیں۔

شہزادی نے بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں بھی اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

واضح رہے کہ شہزادی ماریہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک فلاحی ادارے ’وی کیئر فار ہیومن‘کی بانی اور صدر ہیں جو کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021