08 فروری ، 2012
سڈنی . . . . . کہتے ہیں جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے بھی کام لینا چاہیے۔آسٹریلیا میں کار ریس کے دوران ایک 25سالہ ریسر نے جیت کی تمنا لئے اس قدر تیزی دکھا ئی کہ کار بے قابو ہوکر سمندر میں جا پہنچی۔ اس نو جوان کو اس کے والد نے اپنی 70کی دہائی کی کلاسک کار اس ریس میں حصہ لینے کیلئے دی تھی جسے بیٹے نے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلاتے ہو ئے بے قابو ہوکر پہاڑ سے نیچے پانی میں گرا دیا۔ خوش قسمتی سے یہ نو جوان ریسر تو بچ گیا لیکن اس کے والد کی کار فتح سے ہمکنار ہو نے کے بجائے پا نی پانی ہو گئی۔