دلچسپ و عجیب
29 اگست ، 2012

برازیل :دونوں پیروں سے محروم کمسن لڑکافٹ بالر بن گیا

 برازیل :دونوں پیروں سے محروم کمسن لڑکافٹ بالر بن گیا

ساؤ پاؤلو …فٹ بال کھیلنے کیلئے پیروں کا ہو نا لازمی جز ہے لیکن دو نوں پاؤں سے محروم ایک برازیلین بچے نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہرفٹ بالر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔Gabriel Munizنامی یہ بچہ پیدائشی طور پر اپنے دونوں پیروں سے محروم ہے جس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا۔11سالہ اِس بچے کو پاؤں کے بغیر مہارت سے فٹ بال کھیلتا دیکھ کر با رسیلونا کی ایک اکیڈمی نے مزید تربیت دینے کی پیشکش بھی کی کردی ہے۔

مزید خبریں :