Time 18 اپریل ، 2020
شہر شہر

کورونا وائرس: میڈیکل کے طلباء کی تنظیم “ہوپس” کی فلاحی سرگرمیاں جاری

میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کی فلاحی تنظیم“ہوپس” کراچی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے جنگ میں حکومت اور دیگر طبی اداروں کے شانہ بشانہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔

ملکی اور خصوصاً کراچی کی صورتِ حال کے پیش نظر، ہوپس ممبران مختلف عملی اقدامات کے ذریعے ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

ہوپس نے کراچی میں پہلے مرحلے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار   1200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جب کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں مزید 1200 خاندانوں میں راشن کی فراہمی کے لیے دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے۔

کراچی کا عباسی شہید اسپتال ہوپس تنظیم کی فلاحی کاموں کا گڑھ رہا ہے۔ موجودہ حالات میں یہاں کے ڈاکٹر اور اسٹاف کو بغیر کسی حفاظتی سامان کے دن رات کام کررہے ہیں جو خود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی زندگی کے لیے مہلک ہے۔ اس مسئلے کو حل کے لیے ہوپس نے عالمی ادارہ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کی روشنی میں انھیں حفاظتی سامان جس میں حفاظتی لباس ، سرجیکل دستانے اور ماسک ، سینیٹاءزر، عام ماسک، اور گاؤن وغیرہ فراہم کر رہی ہے۔

مریضوں اور تیمارداروں کو لاک ڈاؤن میں کھانے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے “ہوپس” عباسی اسپتال کے کچن کے عملے کے تعاون سے مریضوں اور تیمارداروں کو مفت کھانا فراہم کررہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلاحی تنظیم گذشتہ 25 سالوں سے عبّاسی شہید اسپتال کے مستحق مریضوں کو مفت ادویات اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ضرورتمند افراد کے لیے مہنگی ترین دواؤں کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عبّاسی شہید اسپتال میں ہوپس کا ڈرگ بینک ہے سہولت فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021