30 اگست ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین میں دو دیواروں کے درمیان پھنسے ایک بچے کو مسلسل جدو جہد کے بعد ریسکیو ٹیم نے کامیابی سے نکال لیا ہے ۔یہ بچہ کھیل کے دوران ان دو دیواروں کے درمیان مو جود تنگ جگہ میں چلا تو گیا لیکن واپس نکلنا اس کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو گیا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنھوں نے جائے وقو عہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد دیوار توڑ کر اسے اس آٹھ انچ کی جگہ سے بحفاظت باہر نکال لیا۔اِس ریسکیو کے دوران اس بچے کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہتے رہے جسے کسی بھی زخم یا نقصان کے بغیر مقامی افراد کے ہجوم کے سامنے کامیابی سے نکال کر بچالیا گیا ہے۔