30 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر میں سالانہ شوربے میں ہونے والی چھٹی ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں22مردوں سمیت7 خواتین نے فینسی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔14فٹ بڑے پول میں ایک ہزار لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی جس میں دو منٹ کے مقابلے میں ریسلرز نے اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ شائقین کو دلچسپی اور تفریح کا سامان بھی مہیا کیا۔اس انوکھی عالمی ریسلنگ چمپئن شپ کو دیکھنے ڈیڑھ ہزار سے زائد مداحوں نے مخصوص گراؤنڈ کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ریسلنگ کے اختتام پر مردوں کے مقابلے میں ڈینی مےئرزجبکہ خواتین میں اپریل ہووَکوفاتح قرار دیا گیا۔