30 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں بر سات کے موسم میں چھتری کا استعما ل تو کیا جاتا ہی ہے لیکن ایک مقامی امریکی یو نیورسٹی کے3ہزار5سو 24 طالبعلموں نے چھتریاں تھام کر ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔ایک کشادہ پارک میں ان تما م طا لبعلموں نے ایک جیسی سیاہ رنگ کی چھتریوں کو پکڑ کر ایک ساتھ چھ منٹ تک ہلکا پھلکا ڈانس کیا۔اس منفرد ڈانس پر فارمنس میں ان طالبعلموں کے ساتھ ماہر ڈانسرز نے بھی حصہ لیا جسے ورلڈ ریکارڈ بکس میں شامل کر لیا گیا ہے۔