دلچسپ و عجیب
30 اگست ، 2012

سڑک پر قدم رکھتے ہی مصیبت میں پھنس گئے؟

 سڑک پر قدم رکھتے ہی مصیبت میں پھنس گئے؟

ماسکو…این جی ٹی…آپ نے راہگیروں کو ہمیشہ جلدی میں سڑک پار کرتے تو دیکھا ہو گا لیکن روس میں آخر یہ کیا ماجرہ ہے کہ جس نے بھی سڑک پر قدم رکھابس مصیبت میں ہی پھنس گیا ۔ تفصیل کے مطابق سڑک کاکچھ حصہ ٹوٹ جانے کے باعث انتظامیہ نے مرمت کر کے تارکول تو بچھا دیا لیکن اس بات سے بے خبرراہگیرجب اپنے روزمرہ کے معمول کے مطابق گھر سے نکلے اور روڈ کراس کرنے لگے تو ان کے جوتے سڑک پر ہی چپک گئے ۔بس پھرکیا تھا کچھ راہگیر تو سڑک پر کھڑے ہو کر اپنے چپکے ہوئے جوتے کھینچتے نظر آئے توکچھ نے اچھل اچھل کر سڑک پارکی جبکہ جوفٹ پاتھ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے وہ اس مضحکہ خیز صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزید خبریں :