30 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ میں ہو ئی ایک انو کھی ریس جس میں شامل افراد نے دوڑتے ہو ئے نہیں بلکہ گیندوں پر اچھلتے ہو ئے حصّہ لیا ۔ ر بڑ کی رنگ برنگی گیندوں پر بیٹھ کر رکاوٹیں پا ر کر نے کی کو شش میں کو ئی لڑ ھک گیا تو کو ئی گر گیا لیکن اس دلچسپ ریس میں نہ صرف حصہ لینے والو ں نے بلکہ اسے دیکھنے والوں نے بھی خو ب لطف اٹھایا ۔