30 اگست ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…دنیا میں کئی افراد خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں ۔ روسی نوجوان جو انتہائی مہارت سے موٹر سائیکل کی آواز کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منہ میں ایک خالی کین دبا کر جب یہ نوجوان موٹر سائیکل کی آواز کی نقالی کرتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ کسی اصلی موٹر بائیک کی آوازنہیں۔ اس نوجوان کی موٹر سائیکل سے محبت کا یہ عالم ہے کہ موٹربائیک نہ ہونے کے باوجود بھی ناصرف یہ اپنی آواز میں موٹر سائیکل کی رفتار کے ساتھ ساتھ بدلنے والی آواز نکال سکتاہے بلکہ اس پر بیٹھنے کی اداکاری بھی خوب ہے۔