08 فروری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میو جات خاص طور پر مونگ پھلی کی مانگ بھی بڑ ھ جاتی ہے لیکن ایک امریکی شخص نے تو مو نگ پھلی کی شکل والی وین ہی تیار کر لی ہے۔ظاہری طور پر ایک مکمل مو نگ پھلی کے چھلکے کی شکل میں تیار کر دہ یہ وین شمسی توانائی اور بائیو ڈیزل کی مدد سے چلائی جاتی ہے۔اس وین کے مالک اس منفرد سواری کے ذریعے امریکا کے 16شہروں کا سفر کر نے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جواپنی انفرادیت کے باعث سڑک پر چلتے ہو ئے سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے ۔