30 اگست ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کے ایک ماہر آرٹسٹ نے ہزاروں چھوٹی چھوٹیLEDلائٹوں کی مدد سے منفرد تھری ڈی مجسمے تیار کر لئے ہیں جو انتہائی دلکش اور دیدہ زیب ہیں۔چھت سے لٹکے ہوئے ان مجسموں میں آرٹسٹ نے LEDلائٹوں کو اس مہارت سے تر تیب دیا ہے کہ روشن کرنے پروہ ایک مکمل تھری ڈی مجسمے کی شکل میں ستاروں کی مانندجگمگاتے نظر آتے ہیں۔فن کارنے اپنے تھری ڈی مجسموں میں انسان ، پرندوں اورجانوروں کے کئی انوکھے دیو ہیکل نمونے نمائش کیلئے پیش کئے ہیں جن پر بکھری رنگ بر نگی روشنیوں نے انہیں خوبصورت فن پا روں میں ڈھال دیاہے۔