30 اگست ، 2012
ٹوکیو…کار وں کی ڈرفٹنگ کے منا ظر آپ نے فلموں میں تو بہت دیکھے ہو نگے لیکن کیاحقیقی زندگی میں اتنی ننھی سی کارکو کبھی ڈرفٹنگ کرتے دیکھا ہے؟۔ایک تخلیقی جاپانی کمپنی نے ایسی انوکھی ڈرفٹنگ کار تیار کر لی ہے جوناصرف انتہائی مہارت سے ڈرفٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ ڈرفٹ کرنے کے بعد پارک بھی ہو جاتی ہے۔اس روبوٹک گاڑی کو 18چھوٹی چھوٹی موٹروں کی مدد سے تیار کیا گیاہے جو پہیوں پرتیزی سے گھومتے ہوئے ڈرفٹنگ کرتی ہے اورکرتب دکھاتے ہوئے نہ تو گرتی ہے اور نہ ہی اپنا توازن کھوتی ہے۔