دلچسپ و عجیب
31 اگست ، 2012

یو ایس اوپن کے دوران ٹینس کورٹ میں گلہری کی اُچھل کو د

یو ایس اوپن کے دوران ٹینس کورٹ میں گلہری کی اُچھل کو د

نیویارک … یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیل کے دوران ایک گلہری نے اپنی غیر متوقع آمد سے جاری ٹینس میچ رکواکر شائقین اور کھلا ڑیو ں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی۔ میچ کے دوسرے حصے میں اچانک یہ گلہری بھاگتی ہو ئی کورٹ میں آگئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مجبوراً کھیل روکنا پڑا۔ اس گلہری نے نہایت دلیری سے کورٹ میں گھوم پھر کر ٹینس میچ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیاجو اپنی اس حرکت پر اچانک اسٹار بھی بن گئی۔ یہ گلہری ٹینس بال کو کھانے کی چیز سمجھ کر اس کی طرف بھی لپکی لیکن کافی دیر تک کورٹ میں اچھل کو د کے بعد خود ہی روانہ ہو گئی۔

مزید خبریں :