Time 13 مئی ، 2020
شہر شہر

بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتا دیکھ کر خودکشی کرنے والے کی بیوہ کی دہائی

لاک ڈاؤن میں بیروزگاری کے باعث کوٹ ادو میں خودکشی کرنے والے نذیر کے اہلِ خانہ کو پنجاب حکومت سے ملا امدادی چیک تاحال کیش نہیں ہوسکا۔

نذیر نے مبینہ طور پر 27 اپریل کو اپنی بیٹیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر خودکشی کرلی تھی۔

نذیر کی بیوہ کے مطابق نذیر نجی لیب میں کام کرتا تھا، لاک ڈاؤن کے باعث لیب بند ہوگئی تھی اور شوہر ایک ماہ سے بے روزگار تھا۔

نذیر کی بیوہ کا کہنا تھا کہ بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر نذیر رات کو زہریلی گولیاں کھا کر سو گیا تھا۔

اس کے بعد وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے متاثرہ خاندان کو حکومت پنجاب کی طرف سے تین لاکھ روپے کا چیک دیا اور بیوہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم نذیر کی بیوہ آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ دن سے بینکوں کے دھکے کھارہی ہے، بینک کا عملہ اکاؤنٹ میں بیلنس نہ ہونے کا کہہ کر چیک واپس تھما دیتا ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021