دنیا
01 ستمبر ، 2012

تہران: دہشتگردی پر عالمی برادری کی توجہ دلانے کیلئے نمائش کا اہتمام

تہران: دہشتگردی پر عالمی برادری کی توجہ دلانے کیلئے نمائش کا اہتمام

تہران … ایران میں غیر وابستہ ممالک کا اجلاس ختم ہوگیا، اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ دہشت گردی پر مرکوز کرنے کیلئے نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تہران میں لگائی گئی اس نمائش کا مقصد عالمی برادری کو بتاناتھا کہ ایران دہشت گرد نہیں، بلکہ خود اس سے متاثر ہے، نمائش میں دہشت گرد حملوں میں تباہ شدہ گاڑیوں کو رکھا گیا تھا۔ نمائش انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ایران کے سائنسدانوں اور یونیورسٹی پروفیسرز کو ہلاک کیا گیا۔

مزید خبریں :