01 ستمبر ، 2012
نئی دہلی … بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے متعدد دیہات کو شدید بارشوں کے بعد سیلاب کا سامنا ہے، نشیبی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ ضلع کنوج میں سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، سیلاب سے پریشان افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔ گاوٴں والے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے نامناسب انتظام سے سخت ناراض ہیں، اترپردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارش سے دریاوٴں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔