01 ستمبر ، 2012
لندن … برطانوی کاؤٹنی ڈورسیٹ کے قصبے بورن ماؤتھ میں سالانہ ایئر شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کئی مقامی اور بین الاقوامی ایئر اسٹنٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس ایئر شو کے دوران مختلف اسٹنٹ پائلٹس نے اپنے جہازوں کے ذریعے مختلف کرتب پیش کیے۔ جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لے جانے کا مظاہرہ کیا، وہیں فضا میں رنگین روشنیاں بکھیرنے کیساتھ ساتھ جہازوں کو گھمانے اور قلابازیاں دینے کے اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔