دلچسپ و عجیب
01 ستمبر ، 2012

چین : بلند عمارتیں چند سیکنڈز میں مٹی کا ڈھیر بن گئی

چین : بلند عمارتیں چند سیکنڈز میں مٹی کا ڈھیر بن گئی

بیجنگ … بلند عمارات بنا نے میں تو کئی سا ل لگ جا تے ہیں لیکن گرانے میں چند سیکنڈ۔جنوب مغربی چین کے شہر Chongqingکی بندرگاہ پر واقع سینکڑوں فٹ اونچی 2 عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے چند سیکنڈز میں زمین بوس کردیا گیا۔ ایک کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی غرض سے تباہ کی جانیوالی ان عمارتوں کو 3.2 ٹن وزنی دھماکا خیز مواد کے ذریعے زمین بوس کیا گیا۔ کئی برسوں سے لینڈ مارک کی حیثیت سے تسلیم کی جانے والی ان عمارتوں کو گرتا ہوا دیکھنے کیلئے یہاں سینکڑوں کی تعداد میں افراد جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ تباہ کی جانے والی دونوں عمارتوں میں سے ایک 100 فٹ اونچی اور 22 منزلوں پر مشتمل ہوٹل کی عمارت بھی شامل ہے جسے 1992ء میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ دوسری عمارت 110 فٹ اونچی اور 32 منزلہ تھی جسے شہر کی بلند ترین عمارتوں میں بھی شمار کیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :