کھیل
Time 30 مئی ، 2020

ٹینس اسٹار راجر فیڈر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی قرار

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز  نے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔

کاروباری جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار اور 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

فوربز کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کل آمدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے۔

دوسری جانب سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 105 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے جب کہ لیونل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ  دونوں کھلاڑی گزشتہ 4 سال کی فہرست میں 3 مرتبہ ٹاپ فائیو میں رہ چکے ہیں۔

فہرست میں برازیلین فٹ بالر نیمار مجموعی طور پر 95.5 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے جب کہ لاس اینجلس لیکرز کے این بی اے اسٹار لیبرون جیمز 88.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :