لاک ڈاؤن میں ہر وقت کھانے کی عادت سے کیسے چھٹکارا پائیں؟

فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

ہر وقت گھر میں رہنے کی وجہ سے سب سے زیادہ ہماری روٹین متاثر ہوئی ہے جس کی سے نہ تو ہم وقت پر سوتے ہیں، نہ ہی وقت پر جاگتے اور کھاتے ہیں۔

ہر وقت ٹی وی اور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں کچھ نہ کچھ کھانے کا بھی دل کرتا ہے جب کہ رات میں بھی دیر تک جاگنے کی وجہ سے ہم بے وقت اور ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔

اس عادت کی وجہ سے موٹاپے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ان عادات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

آپ کو بجائے دل کے بجائے دماغ سے سوچنے کی ضرورت ہے، سب سے پہلے آپ کو یہ چیز دیکھنی ہو گی کہ صحت مند زندگی کے لیے آپ کے جسم کو ہر وقت کھانے کی نہیں بلکہ اچھی غذا کی ضرورت ہے۔

ہر وقت بھوک لگنے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، ایسا کرنے سے آپ ترو تازہ بھی رہیں گے اور آپ کو بھوک بھی محسوس نہیں ہو گی۔

لاک ڈاؤن میں گھر میں رہ کر ہر وقت بھوک اور کھانے کی عادت سے دور رہنے کے لیے آپ کو صحت مند غذا کا انتخاب کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اس صحت مند غذا کو کھانے کے بعد جنک فوڈ اور دیگر نقصان دہ غذا کی طرف نہ جائیں۔

ہماری روٹین اور سونے کا وقت کھانے پینے کی عادات کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ رات میں دیر تک نہ جاگیں، ایسا کرنے سے آپ رات میں لگنے والی بھوک کے دوران ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے سے بچ سکیں گے۔

مزید خبریں :