02 ستمبر ، 2012
پیرس… این جی ٹی… سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی صدارتی انتخابات ہار کرصدارتی محل چھوڑنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں عروج پر تھیں کہ اب وہ اپنی بقیہ زندگی گزرانے کے لیے کس شعبے کا انتخاب کریں گے؟اب لگتا یوں ہے کہ سابق فرانسیسی صدر سرکوزی شاید اپنے طویل سیاسی کرئیر کے تجربے کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور متوقع طور پروہ ایک بینکنگ فرم کے لیے بحیثیت لیکچرراپنے نئے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نکولس سرکوزی کو مشہور بینکنگ فرم مورگن اسٹینلے نے انکا خصوصی لیکچرر بننے کی پیشکش کی ہے ۔اس آفر کے تحت سرکوزی کواپنا ایک گھنٹہ اس کمپنی کے نام کرنا پڑیگا جس میں45منٹ وہ لیکچر ویں گے جبکہ بقیہ 15منٹ انہیں تصاویر کھینچوانی ہونگی جس کے لیے اُن کو دو لاکھ پاؤنڈکی خطیر رقم ملے گی۔