دلچسپ و عجیب
02 ستمبر ، 2012

جرمنی :ایک لاکھ 27ہزار ڈومینوز کا 7 منٹ میں گرانے کا عالمی کارنامہ

 جرمنی :ایک لاکھ 27ہزار ڈومینوز کا 7 منٹ میں گرانے کا عالمی کارنامہ

برلن…این جی ٹی…جرمنی میں ایک شو کے دوران ماہر ڈومینو آرٹسٹوں نے اپنی فنکارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ دکھانے کیلئے کئی دنو ں کی محنت کو سات منٹ میں کچرے کا ڈھیر بنا کر دو عالمی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ۔ اس ڈومینو شو میں ان آرٹسٹوں نے کئی دن کی لگاتار محنت کے بعد 1لاکھ 27ہزار رنگ برنگی ڈومینوزکو اپنے ہاتھوں سے جوڑ کردنیا کے مشہور مقامات کے ماڈلز ترتیب د ئیے اور جب دلکش فن پارے تیار ہو گئے تو انھوں نے متعدد شائقین کے سامنے ایک جھٹکے سے اسے صر ف سا ت منٹ میں ڈھیر کر دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ڈومینو سے بنا تھری ڈی اہرام مصر اور 98فٹ لمبی دیوار کو گرانے کے دو مختلف ریکارڈ بھی بنے جوکہ کو ئی غلطی نہیں بلکہ تیز رفتار ی سے زیادہ سے زیادہ ڈمینوز گرانے کا عالمی کارنامہ تھا جس میں ان آرٹسٹوں کو کامیابی بھی ملی۔

مزید خبریں :