دلچسپ و عجیب
02 ستمبر ، 2012

سا ئیکل چلا ئیں دھن بجا ئیں

سا ئیکل چلا ئیں دھن بجا ئیں

نیویارک…این جی ٹی…سائیکل چلاکر فٹِ تو رہا ہی جاسکتا ہے لیکن اب سائیکل چلا کر موسیقا ر بھی بننا ممکن ہو گیا ہے ۔ایک امریکی فنکا ر نے ایسی مشین تیار کر لی ہے جس سے مو سیقی بکھیرنے کے لیے نہ تو تار ہلا نے ہو تے ہیں اور نہ کیز دبا نی ہو تی ہیں بلکہ سائیکل کے پیڈ ل چلانے پڑتے ہیں۔یہ منفرد مشین ایک سائیکل کے علاوہ پلا سٹک کے پا ئپس اور ربڑ کے ٹکڑوں پرمشتمل ہے جو پہیوں کے گھو منے سے حر کت کر تے ہیں تو مختلف انداز کی دھنیں پیدا ہو تی ہیں ۔ جیسی دھن سنی ہو اسی طرح سائیکل چلا ئیں، تیز پیڈ ل چلانے پر تیز اور آہستہ چلا نے پردھیمی دھن نکلے گی ۔

مزید خبریں :