02 ستمبر ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان کی ایک کھلونا شاپ میں دکان کے مالک نے بیچارے چوہوں کو ایک عجب کشمکش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ شیشے میں بنداِن ننھے چوہوں کیلئے دکان کے مالک نے ایک چھوٹا سا کھیلنے کا میدان تو سجا دیا ہے لیکن اس میں ایک ایسی تیز رفتار چرخی بھی نصب کر دی ہے جس پر سوار ہونے کے بعدچوہوں کی تو جیسے شامت ہی آگئی ہو۔ ننھے چوہے جتنی چاہے کو شش کیوں نہ کر لیں لیکن دائیں بائیں گھومتی اس تیز رفتارچرخی سے نہیں جیت سکتے۔