02 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…عام طور پر جڑواں بچے اپنی جسمانی مشابہت کے باعث لبا س اور روزمرہ ضرورت کی دیگر اشیاء بھی ایک ہی شکل اور رنگ کی استعما ل کر تے ہیں لیکن 11 ماہ کی جڑواں بہنوں کی ایک ایسی جوڑی ہے جو ڈانس بھی ایک دوسرے کے بغیر اور مختلف نہیں کرتیں ۔ ان کے ڈیڈی جیسے ہی اپنا گٹا ر بجانا شروع کر تے ہیں تو یہ کسی وقفے کے بغیر اپنا مخصوص ڈانس شروع کر دیتیں ہیں۔ان کی ذہنی ہم آہنگی کا یہ عالم ہے کہ یہ دونوں میوزک کے ساتھ ساتھ خوشی کا اظہار کر نے کیلئے ہنستی اور ایک دوسرے کے چہرے کی طرف دیکھ کر محظوظ ہوتی ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔یہ ویڈیو آج کل بہت پسند کی جارہی ہے۔