صحت و سائنس
06 ستمبر ، 2012

قوت ارادی سے کام لے کر کھانا کم کھایا جاسکتا ہے، ماہرین

قوت ارادی سے کام لے کر کھانا کم کھایا جاسکتا ہے، ماہرین

واشنگٹن … امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ قوت ارادی سے کام لے کر لوگ کم کھانا کھا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مینی سوٹا کارل سن سکول آف مینجمنٹ کے ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق بعض لوگوں میں قوت ارادی موجود ہوتی ہے، بعض میں نہیں ہوتی۔ جن لوگوں میں قوت ارادی موجود ہوتی ہے انہیں جب دعوت پر بلاتے ہیں تو وہ فوری طور پر انکار کر دیتے ہیں جس سے وہ غیر صحت مندانہ غذا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں صحت مند غذا کا استعمال بھی وہ تناسب سے کرتے ہیں۔ وہ کھانے کی مقدار مدنظر رکھ کر کھاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کم کھانا کھا سکتے ہیں اور موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی کام میں کامیابی کیلئے قوت ارادی بہت ضروری ہے۔ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔

مزید خبریں :