دلچسپ و عجیب
07 ستمبر ، 2012

معذور نوجوان کا وہیل چیئر پرخطرناک اسکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ

معذور نوجوان کا وہیل چیئر پرخطرناک اسکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ

نیویارک…این جی ٹی…کھیل درحقیقت جسما نی طا قت کے بل بو تے پر نہیں بلکہ جذبے اور ہمت کے سہا رے کھیلا جا تا ہے، یہ با ت Aaronنامی اس نوجوان نے ثابت کر دی ہے جس نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے خطرناک اسکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ پیش کیا۔امریکی ریاست لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے اس 20سالہ نوجوان نے اپنی وہیل چیئر سمیت پچاس فٹ تک بلندہوا میں چھلانگ لگاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔اس خطرناک مہم میں Aaronنے ناصرف اسکیٹنگ بلکہ ہائی جمپنگ اور بیک فلپس کے بھی کرتب دکھائے۔ اس بہادر کھلاڑی نے اپنی ثابت قدمی اور پختہ جذبے سے ثابت کر دیاہے کہ جسمانی معذوری صلا حیتوں اور جذ بے کو شکست نہیں دے سکتی ۔

مزید خبریں :