07 ستمبر ، 2012
لاس اینجلس…این جی ٹی…ایک سر پھراامریکی نوجوان لوگوں کو ستانے اور اُن کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے ایک نہایت تیز آواز باجا بجاتا ہوا سڑکوں پر نکل آیا۔ امریکی ریاست لاس اینجلس کے رہائشی اس وقت سٹپٹا گئے جب ایک نوجوان انتہائی تیز آوازمیں باجا بجاتا ہواسیر و تفریحات اور کھانے پینے کے مقامات سمیت شاپنگ مالز اور یہاں تک کہ دفاتر میں بھی لوگوں کے ہو ش اُڑا نے پہنچ گیا۔اس تیز آواز باجے کا شورسن کر سڑکوں سے گزرنے والے راہگیر ناصرف چونک گئے بلکہ دونوں ہاتھوں سے اپنے کان بند کرنے پر بھی مجبور ہو گئے۔