07 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…مو ٹاپے سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ بر طانیہ میں موٹاپے کا شکار ہوجانے والے کتے کو بھی اسمارٹ بنانے کیلئے جانوروں کی فلاحی تنظیم نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔Alfieنامی اس کتے کا وزن80کلوگرام ہے جسے کم کروانے کی کوششیں کی جارہی ہے تاکہ اس کی زندگی کو لاحق خطرات کو ٹالا جاسکے۔ سخت نگرانی اور توجہ کے باعث اب تک یہ کتا25کلوگرام وزن گھٹا چکا ہے لیکن مزید کمی کیلئے اُسے ڈائیٹنگ کر نی پڑ رہی ہے ۔ اس کتے کواپنے جسمانی وزن کے باعث چلنے اور اٹھنے میں بھی دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث چار افراد اسے تولیے کے ذریعے گھسیٹ کر ایک سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں۔ جانوروں کے ماہرین نے ناصرف اس کی ڈائیٹ پر سختی سے عمل در آمد شروع کروادیا ہے بلکہ اسے باقاعدگی سے ایکرسائز بھی کروائی جارہی ہے۔