07 ستمبر ، 2012
لندن …لندن کے سائنس میوزیم میں ما ہر بر طانوی ڈانسرز نے چھت سے بندھے سلک کے کپڑوں کے ذریعے منفرد ڈانس پر فارمنس پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ دھیمی مو سیقی پر تین خواتین پر مشتمل اس گروپ نے چھت سے لٹکے ان سلک کے کپڑوں کو اپنے ہاتھ اور پاؤں سے پکڑ کر بلا خوف عمدہ پر فارمنس پیش کی جو اپنی مثال آپ ہے۔اس پر فارمنس کے بیشتر Steps بے حد مشکل تھے لیکن کسی سہارے اور غلطی کے بغیرہوا میں لٹک کر ان ڈانسرز نے نا صرف اپنی مہارت کا ثبو ت دیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔