07 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…امریکی سا ئنسدانوں کے ایجا د کر دہ روبو ٹک چیتے نے تیز رفتا ر ی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ چا ر ٹانگو ں پر مشتمل چیتا نامی اس رو بو ٹ نے ٹریڈ مل پر28اعشاریہ3میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے دو ڑکر ناصرف اپنا ہی 18میل فی گھنٹہ کا ریکارڈ توڑا بلکہ تیز ترین رو بو ٹک چیتے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔ امریکا کی ایک روبوٹ ساز کمپنی کے ایجاد کردہ چیتاروبوٹ نے انسانوں میں تیزرفتارشخص کا اعزاز رکھنے والے جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا27اعشاریہ8میل فی گھنٹہ کا ریکارڈ بھی واضح فاصلے سے پیچھے چھوڑ دیا۔