09 ستمبر ، 2012
وارسا…موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ،لیکن اس ماہر رائیڈر کے تو کیا ہی کہنے جس نے موٹر سائیکل چلاکراسٹنٹ دکھانے کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا۔پولینڈسے تعلق رکھنے والے اس بائیکر نے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مہارت سے تیز رفتاری برقرار رکھتے ہوئے ایسے کمالات دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ گراؤنڈ میں بائیک کے اوپر کھڑے ہو کر اس بائیکر نے ایسے اسٹنٹس دکھائے کہ نہ تو اسکی موٹر سائیکل گِری اور نہ ہی پھسلی بس کرتب دکھاتی نظر آئی۔