10 فروری ، 2012
جکارتہ…این جی ٹی…انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں دنیا کا سب سے بڑارائس کیک تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔یہ رائس کیک 4سو95 فٹ لمبا اور 4انچ مو ٹا ہے جسے مقامی لوگ Lontong بھی کہتے ہیں۔اس کیک کو 20 افراد نے 3دنوں میں مکمل کیا جبکہ اس کی تیاری میں 5سو 50پونڈ چاول اور 2سو 20پونڈ کیلے کے پتوں کا استعما ل کیا گیا ۔ جکارتہ میں جاری ایک فیسٹیول کے دوران سینکڑوں افراد کی مو جودگی میں اس دنیا کے سب سے بڑ ے رائس کیک کو نمائش کے ساتھ ساتھ کھانے کیلئے بھی پیش کیا گیا۔