دلچسپ و عجیب
10 فروری ، 2012

چڑیا گھر سے فرار جانوروں کو کیسے پکڑا جائے؟۔۔ٹوکیو میں تربیتی مشق

چڑیا گھر سے فرار جانوروں کو کیسے پکڑا جائے؟۔۔ٹوکیو میں تربیتی مشق

ٹوکیو…این جی ٹی…دنیا بھر میں بحری ،بری اور فضائی فوجیوں کو دشمن سے نمٹنے کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پر تیارکر نے کیلئے فوجی مشقیں کر وائی جاتی ہیں لیکن جاپان کے شہر ٹوکیو کے چڑیا گھر میں پولیس اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کو فرار کی کو شش کر نے والے جانوروں کو روکنے کیلئے باقاعدہ طور پر تربیت دی گئی۔اس تربیتی کا رروائی کے دوران اہلکاروں کو کا غذ سے بنے ایک دیوہیکل گینڈے کا سامنا کر وایا گیا جس کے اندر چھپے دو افراد اس گینڈے کو حرکت دے کر فرار کی کو شش کر تے رہے۔اس مشق میں شامل پولیس اور دیگر اہلکاروں نے ڈنڈوں اور جالی کا استعما ل کر کے پریکٹس کی جسے دیکھنے کیلئے اس چڑیا گھر میں لوگوں کا مجمع لگ گیا۔

مزید خبریں :