11 ستمبر ، 2012
ریاض…این جی ٹی…سعودی عرب کے علاقے الاحسا ء میں قائم کنگ عبداللہ تھیم پارک میں نصب فوارے کو دنیا کا سب سے بڑا اور شاندار فوارہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔حفوف کے قصبے میں بننے والے5لاکھ میٹر بڑے پارک میں مصنوعی طور پر تیار کی گئی700میٹر بڑی جھیل پر نصب اس فوارے کا گذشتہ روز عام عوام کے لیے باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔24لاکھ ڈالر کی مالیت سے ڈیزائن کیے گئے 450میٹراونچا اور کئی میٹر طویل اس فوارے کو موقع پر موجود گینز کے نمائندوں کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا فوارہ تسلیم کرلیا گیاہے جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب سمیٹنے کا باعث بن رہا ہے۔