11 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…انسانوں کی طرح حیوان،چرند ،پرند اور آبی مخلوق بھی بدلتے موسم اورغذا کی تلا ش میں ایک سے دوسری جگہ ہجرت کر تے نظر آتے ہیں۔امریکی جزیرے میں بھی ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کیکڑوں نے مل کر نقل مکانی کی جنھیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سینہ تانے کوئی فوج کسی بڑے معرکے کیلئے روانہ ہو۔ جانوروں میں ہجرت کے دوران اتحاد اور قدم سے قدم ملا کر چلنے کے حیران کن مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں ہو نے کے باوجود ایک دوسر ے کا ساتھ نہیں چھو ڑتے۔