11 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کرتبوں کے کئی مظاہرے آپ نے دیکھے ہونگے لیکن اس نڈرنوجوان کے تو کیا ہی کہنے ہیں جس نے بیک وقت تین افراد کے ہمراہ موٹر بائیک پر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران ہی رہ گئے۔اس نوجوان نے ناصرف تین افرادکو اپنے ساتھ موٹر بائیک پر بٹھا لیا بلکہ اگلے ایک پہئیے کو ہوا میں بلند کرتے ہوئے ایسے کاریگری دکھائی کہ سب اسے داد دیتے ہوئے ماہر کھلاڑی ماننے پر مجبور ہو گئے۔