11 ستمبر ، 2012
وارسا…این جی ٹی…پولینڈ کے دارالحکومت وارسو مین دنیا کے پتلے ترین گھر کا تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے۔وارسو میں دو عمارتوں کے درمیان موجود پتلی سے گیپ میں تعمیر کیے جانے والا اس گھر کا سب سے چوڑا حصہ120سینٹی میٹر جبکہ سب سے پتلا حصہ صرف71سینٹی میٹر پر محیط ہے۔اس گھر میں رہائش اختیار کرنے والوں کو آس پاس کے محدود ماحول میں ایڈجسٹ ہوجانے کا سبق دیتا یہ گھر20اکتوبر تک مکمل تیار ہوجائیگا۔اگلے ماہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اس گھر میں معروف شخصیات تھوڑے تھوڑے وقت کے لیے رہائش اختیار کرکے عام لوگوں میں کم سے کم جگہ میں بھی باآسانی زندگی گزارنے کا شعور اُجاگر کرینگی جبکہ یہ سلسلہ موسمِ سرما تک جاری رہے گا۔