10 فروری ، 2012
لندن…این جی ٹی…آپ نے مختلف اشیاء جیسے کہ صمد بونڈ،پیٹرول،پینٹ وغیرہ کی خوشبو سمیت چرس اور افیون کے نشے کے بارے میں تو سُنا ہوگا لیکن امریکہ میں ایک ایسی لڑکی بھی موجود ہے جو پلاسٹک کی ہر چیز کو نشے کی حد تک پسند کرتی ہے اور یہی اس کی پسندیدہ غذا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی18سالہKailyn نامی اس لڑکی کو پلاسٹک کی اشیاء اتنی پسند ہیں کہ وہ پلاسٹک کی بنی گھر میں مو جود تمام اشیاء جیسے برتن،چمچ،ریموٹ کنٹرول، پانی کی بوتل،سی ڈی کور،بٹن اور دیگر کو عام کھانے کی طرح منٹوں میں ہڑپ کر جاتی ہے ۔پچھلے 11سالوں سے یہ لڑکی اب تک 60ہزار سے زائد پلاسٹک کی اشیاء کو اپنا لقمہ بناچکی ہے جس کو اپنی اس عادت کو ترک کر نے کا اس کا کو ئی ارادہ نہیں۔