11 ستمبر ، 2012
تہران …دنیا بھر میں گاڑیوں کی صفائی ستھرائی کے لیے جگہ جگہ کار واش کاانتظام ہوتا ہے جہاں زیادہ تر آدمی ہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔آج ہم آپ کو لیے چلتے ہیں ایران کے شہر تبریز میں جہاں ایک ایسا کار واش موجود ہے جس کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔SICAنامی یہ کار واش گیرج مکمل طور پر خواتین کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں کسٹمرز سے گاڑیوں کو لیکر آٹو میٹک واشنگ سسٹم تک لیجانے حتیٰ کے اسکے اندورنی حصے کی صفائی کرنے پر بھی عورتیں اور لڑکیاں مامور ہیں۔