11 ستمبر ، 2012
واشنگٹن …کھیل کے میدا ن میں فٹ با ل کا بخوبی استعمال تو بہت دیکھا ہو گالیکن اب ماہر کرتب بازوں نے اسے نشانے بازی کیلئے بھی استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے فن میں اتنے ماہر ہیں کہ فٹ بال کو جس انداز سے بھی مطلوبہ ہدف کی جانب اچھالیں وہ فوراً ہی کامیابی سے نشانے پر جا لگتی ہے ۔انٹرنیٹ پر ان کھلاڑیوں کی ماہرانہ نشانے بازی کی ویڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں۔