دلچسپ و عجیب
12 ستمبر ، 2012

امریکی نیوز اسٹوڈیو میں چمگادڑ کی آمد نے ہلچل مچادی

امریکی نیوز اسٹوڈیو میں چمگادڑ کی آمد نے ہلچل مچادی

نیویارک…این جی ٹی…ٹی وی اسٹیشن کے نیوز روم میں نا مور ملکی اور غیر ملکی سیاسی ،سماجی اور شوبز شخصیات تو آتی ہی رہتی ہے لیکن اگر بن بلا یا مہمان چمگادڑہو تو کیا ہوگا؟ ایسا ہی کچھ ہو ا امریکی ریاست Nebraska میں ایک ٹی وی اسٹیشن کے نیوز روم میں جہاں خطرنا ک چمگادڑنے اپنی اچانک آمدسے ہلچل مچادی۔اس کی اڑان دیکھتے ہی نیوز روم میں مو جود صحافیوں ،نیوز اینکرز،ایڈیٹرز اور دیگر عملے نے اپنی نشستیں چھوڑ کر اس بن بلائے خفیہ مہمان سے بچاؤ کیلئے دوڑیں لگادی اور ہر کوئی چھپتا نظر آیا۔اس ہلچل مچی صورت حال میں کیمرہ مین نے اپنی ذمہ داری کو خوب نبھاتے ہوئے کیمرہ سنبھالا اور اس چمگادڑ کی اڑانوں کو محفوظ کر لیا ۔ بات یہاں پر ختم نہیں ہو ئی بلکہ خبر کی تہہ تک پہنچنے والے ان افراد نے چمگادڑ کو جانے نہیں دیا اور کامیابی سے اسے پکڑ کر اس آمد کے بارے میں تفتیش بھی شروع کر دی۔

مزید خبریں :