12 ستمبر ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جنس مخالف سے دوستی میں کشش عام بات ہے اور یہ احساسات جنس مخالف سے دوستی میں فائدے مندہونے کی بجائے بوجھ بن جاتے ہیں۔یونی ورسٹی آف وسکانسن ایو کلیئر کی تحقیق کے دوران جب شرکا کو جنس مخالف سے دوستی کے نقصانات اور فوائد کی فہرست بنانے کے لئے کہا گیا تو32فیصد نے کہا کہ جنس مخالف سے دوستی میں یہ کشش نقصان دہ اور دوستی کی قیمت ادا کرنے کی مترادف ہوتی ہے جبکہ چھ فی صد نے کہا یہ کششدوستی سے حاصل ہونے والا فائدہ ہے۔ خواتین کے نزدیک کشش دوستی کے رشتے میں سب سے بڑی خرابی ہے۔18سے 23سال کی خواتین نے کہا کہ کشش ہی جنس مخالف سے دوستی کی وجہ ہے جب کہ 22فیصد مردوں بھی ایسے ہی خیالات رکھتے تھے۔ جنس مخالف سے دوستی آپ کے رومانوی تعلق کیلئے نقصان دہ ہے۔27سے50سال کی38فی صد خواتین اور25فی صد مرد کا کہنا تھا کہ رومانوی جوڑوں کی طرف سے حسد اِس دوستی کو قائم رکھنے کی قیمت ہے۔ اگر جنس مخالف کی دوستی میں کشش کو زیادہ محسوس کیاجائے تو انہیں اپنے موجودہ رومانس سے کوئی اطمینان نہیں ملتا ہے ۔ سماجی اور ذاتی تعلقات Social and Personal Relationshipsکے جریدے میں یونی ورسٹی آف وسکانسن ایو کلیئر کی شائع تحقیق میں کالج کے88مردو خواتین کو جو ایک دوسرے کے دوست تھے ان کا لیبارٹری میں معائنہ کیاگیا۔ دوستی میں جنس مخالف کی کشش کو نو درجوں میں تقسیم کیا گیا،مردوں کی طرف سے یہ شرح پانچ تھی جب کہ خواتین کو یہ چار تھی۔ لیکن جن کے ساتھ وہ رومانس میں تھے ان مین یہ شرح مساوی تھی۔