12 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…11ستمبر 2001کو امریکی ریاست New Yorkمیں بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو جہازوں سے حملہ کرکے زمین بوس کر دیا گیا تھا جس کی ازسرِ نو تعمیر کی وڈیو منظرِ عام کر دی گئی ہے۔ اس وڈیو میں WTC کی فروری 2010سے لے کر ستمبر 2012 تک کے دوران کی گئی تعمیر کودیکھایا گیا ہے جس کیلئے ویب کیمز(webcams) کا استعما ل کیا گیا ۔ اس نئی عمارت کو'Freedom Tower' کے نام سے پکارا جارہا ہے جس کی Time-Lapse وڈیو میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈ زیرو میں 11سال کے بعد دوبارہ سے ایک نیا ورلڈ ٹریڈ سینٹر نیو یارک کی بلند ترین عمارت کی حیثیت سے نہایت تیز رفتاری سے بلند ہو رہا ہے جسے 2014تک مکمل کر لیا جائے گا ۔